بھٹکل 24/نومبر (ایس او نیوز) – بھٹکل کی آئس فیکٹری کے قریب واقع مدینہ گراؤنڈ میں ساحل یوتھ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ "نستار ٹرافی 2024" کے دوسرے دن آج مغرب کی اذان سے پہلے تک 12 لیگ میچس ہو چکے ہیں، جبکہ چار مزید لیگ میچزس کے بعد کوارٹر فائنل کا آغاز ہو جائے گا۔
بعد از مغرب، تیرہواں میچ کٹّے ویرا بمقابلہ انکولہ ہوگا، جبکہ چودھواں میچ پرشورام اور الہلال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پندرہواں میچ سوپر اسٹار بمقابلہ سلطانی ویلفیئر اور سولہواں میچ تلگوڈ بمقابلہ یلاپور ہوگا۔ لیگ میچز کے فوری بعد کوارٹر فائنل، پھر سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بعد از مغرب اور بعد از عشاء ہونے والے میچز نہایت سخت اور دلچسپ ہوں گے اور شائقین کبڈی کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
نستار کی ساحل ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ کل سے جاری میچز میں اب تک وائی ایم ایس اے نے حنیف آباد کو، الہلال نے شاہین مخدوم کو، انکولہ نے لبیک نوائط کو، شاندار نے نستار ٹیم کو، مدینہ نے انفاکو کو، سلطانی نے عسفا کو، یلاپور نے آزاد کو، منڈگوڈ نے سن شائین کو، کوسموس نے وائی ایم ایس اے کو، اور لائن نے شاندار کو شکست دیتے ہوئے اگلے میچز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اتوار کو مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد ہونے والے میچز کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ کون سی ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔